مغرب اور ایران کے درمیان معاہدے کے پابند نہیں: نیتن یاھو ، مغرب ایران کے سامنے بچھا جا رہا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان

منگل 14 جولائی 2015 09:17

یروشلم ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر ایرانی قیادت اور مغربی ممالک دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ چاہے مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں یا نہیں ہمیں امریکا کے خلاف جنگ کے لیے تیاری کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں مغربی ممالک کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای امریکی پرچم نذرآتش کراتے ہیں اور مغرب ایران کے سامنے بچھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ایسے نفرت آمیز مظاہروں کی قیادت کرتے ہیں جن میں امریکا اور اسرائیل کے قومی پرچم نذرآتش کیے جاتے ہیں اور امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ایک جانب ایرانی قیادت ہے جو امریکا مردہ باد کے نعرے لگا رہی ہے اور دوسری امریکا کی قیادت میں مغرب ایران کے ساتھ اس کے متنازعہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کررہا ہے۔ اس سے قبل لوزان میں مغرب اور ایران کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پایا تھا۔ وہ بھی ایک برا معاہدہ تھا لیکن مغرب مزید کئی قدم آگے بڑھ کر اب ویانا میں ایک نئے معاہدے کی تیاری کررہا ہے جس میں ایران کی شرائط کو ماننے کی بات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مغرب ایران کے بڑی تعداد میں جوہری بم اور دہشت گردوں کی حمایت میں کھربوں ڈالر کی شکل میں ایران کی مدد کرے مگر ہم ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم مغرب اور ایران کے درمیان معاہدے کے پابند نہیں

متعلقہ عنوان :