چین میں آتش گیر مواد کے گودام میں دھماکے، 15 افراد ہلاک

منگل 14 جولائی 2015 09:16

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء )چین میں آتش گیر مواد کے گودام میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ چین کے مشرقی صوبے ہیبی میں غیر قانونی گودام میں پیش آیا ، آتش گیر مواد پھٹنے کے نتیجے میں ارد گرد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبہ فیکٹری اور پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقع کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :