افغانستان میں تنظیم کے سربراہ زندہ ہیں ، داعش ،حافظ سعید کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کے بالکل متضاد ہے، آڈیو پیغام

منگل 14 جولائی 2015 09:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ / داعش کی جانب سے افغانستان میں تنظیم کے سربراہ کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جو حافظ سعید کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کے بالکل متضاد ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے افغانستان میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے دعویٰ کے محض 2 دن بعد اسلامک اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر حافظ سعید کا ایک مبینہ آڈیو پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

تاہم اس آڈیو پیغام کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کا ایک اور کمانڈر ہلاک افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق حافظ سعید جمعے کو افغانستان صوبے ننگر ہار کے ڈسٹرکٹ اچن میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعید اور کچھ دوسرے سینیئر طالبان کمانڈرز نے افغانستان میں داعش سے اتحاد کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو امریکی ڈرون حملوں کا ہدف ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران اسی علاقے میں داعش کے 3 دیگر کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں شاہد اللہ شاہد اور گل زمان شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں:داعش کمانڈر شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ہلاک طالبان کو بے دخل کرنے کے بعد افغان صوبے ننگرہار کے مختلف ڈسٹرکٹس پر داعش کے جنگجووٴں نے قبضہ کرلیا ہے، جن میں سے ایک ڈسٹرکٹ اچن ہے، جہاں گزشتہ دنوں طالبان اور داعش کے جنگجووٴں میں گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔