جڑانوالہ ، بکرا چوری کرنے کا الزام لگانے پر نوجوان قتل،بچوں کی لڑائی کے دوران صلح کروانیوالا معمر شخص مارا گیا ہوائی فائرنگ میں ایک بچہ شدید زخمی

منگل 14 جولائی 2015 09:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) جڑانوالہ میں بکرا چوری کرنے کا الزام لگانے پر نوجوان قتل اوربچوں کی لڑائی کے دوران صلح کروانے والا معمر شخص مارا گیاجبکہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکرایک بچہ شدید زخمی ہوگیا اور ‘ ملزمان فرار ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالا روڈ کے چک نمبر364 گ ب کے رہائشی شاہد اقبال ولد اکبر علی کا ایک ہفتہ قبل بکرا چوری ہو گیا جس پر اس نے ملزم سکند رولد شیرا پر الزام عائد کرتے ہوئے اس سے حلف مانگا اسی تنازعے پر دونوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی‘ آج صبح سویرے ملزم سکندر ولد شیرا اپنے بیٹے اور ساتھی کے ہمراہ مسلح ہو کر شاہد اقبال کے گھر آیا اور اسے نیند سے بیدار کرکے بندوق بارہ بور سے گولیاں ماریں جس پر وہ بری طرح لہو لہان ہو گیا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا‘ ملزمان فرار ہو گئے‘ بتایا گیا ہے کہ ستر سالہ محمد صدیق کے بھتیجوں کی لڑائی ہو گئی جسے وہ صلح کروانے کے بعد اپنے گھر لے آیا جس کے بعد ملزمان چار حقیقی بھائی وقار وغیرہ ان کے گھر گھس آئے اور محمد صدیق کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کی نیند سلا دیا ‘ ملزمان فرار‘ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 98ر ب ونگے کے رہائشی شبیر عرف جبرو ولد محمدبوٹا ڈوگر کے پاس مہمان آئے ہوئے تھے اور وہ ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ اسی گاؤں کا رہائشی نہم کلاس کا تیرہ سالہ عثمان اپنے کسی کام سے جارہا تھا کہ وہ ہوائی فائرنگ کی زدمیں آگیااور گولی اس کی ٹانگ میں پیوست ہو گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے زخمی حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد لایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ،مضروب کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :