شہباز شریف نے عابدہ حسین کو 250ایکڑ زمین پٹہ پر الاٹ کردی ، قومی خزانہ کو سالانہ 500 ملین روپے کا نقصان ہوگا ، اہم کردار تہمینہ درانی نے ادا کیا

منگل 14 جولائی 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) خادم اعلیٰ شہباز شریف نے سیاسی رشوت اور سیاسی مصلحتوں کے تحت سیدہ عابدہ حسین کو پانچ سو ملین روپے کی ادائیگی کے بغیر 250 ایکڑ زرعی زمین پٹہ پر الاٹ کردی ۔ عابدہ حسین اور فخر امام نے درپردہ شہباز شریف حکومت کی حمایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کیخلاف زبان بندی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اس پوری ڈیل کا روح رواں حمزہ شہباز شریف ہیں شہباز شریف خادم اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ عابدہ حسین کے قبضہ سے سرکاری زمین واپس لے کر شاہ جیونہ سٹڈ فارم پر دانش یونیورسٹی بنائی جائے گی لیکن شہباز شریف نے سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوکر پسماندہ علاقہ میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ترک کردیا ہے ۔

عابدہ حسین کے والد کرنل عابد حسین کو یہ زمین وفاداریوں کے عوض انگریزوں نے الاٹ کی تھی بھٹو دور میں زرعی اصلاحات کے بعد یہ زمین حکومت کے پاس چلی گئی لیکن عابدہ حسین نے معمولی قیمت سو روپے فی ایکڑ سالانہ پر حکومت پنجاب سے واپس لے لی عابدہ حسین جب پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تو شہباز شریف نے ڈی سی جھنگ کے ذریعے زمین واپس لینے کے لیے عدالت عالیہ میں عابدہ کیخلاف مقدمہ قائم کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے عابدہ حسین کو پانچ سو ملین روپے کے فراہم کرنے کا حکم دیا جس پرعائدہ حسین نے عدالت سے حکم اتناعی حاصل کررکھا تھا عابدہ حسین نے حلقہ پی پی 81کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد خان بلوچ کی حمایت کرنے پر پنجاب حکومت سے زمین واپس لے لی ہے جس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء نے اس حوالے سے عابدہ حسین ، زعیم قادری اور ڈی سی جھنگ سے وضاحت کرنے کیلئے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی وضاحت نہیں دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :