بھارت کا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ” ناگ“ کا کامیاب تجربہ،میزائل ہیلی کاپٹر سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے

منگل 14 جولائی 2015 09:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) بھارت نے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ” ناگ“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ جو کہ ہیلی کاپٹر سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ناگ میزائل کا تجربہ چندھان فائرنگ رینج سے کیا گیا ہے دفاعی ذرائع نے بتایا کہ میزائل نے دو مراحل میں سات سو کلو میٹر سے زائد دو مختلف فاصلوں پر اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاہدات کا ابھی تجربہ اور سٹڈی کی جارہی ہے تاہم یہ تجربہ ہمیں مخصوص مقصد کیلئے قریب لے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :