عرا ق بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،سکیورٹی فو رسز نے شمالی بغداد میں کئی علاقوں کو گھیرے میں لے کر ممکنہ بموں کی تلاش شروع کر دی

منگل 14 جولائی 2015 09:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء)عراقی دارالحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطا بق شہر کے شمالی علاقے شاب میں کار میں رکھے ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم دس افراد کی ہلاکت واقعہ ہوئی جبکہ ایک قریبی مارکیٹ میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بوٹوک کے علاقے میں ایک دھماکے میں 9 افراد مارے گئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم اکثر ایسے حملوں میں دولت اسلامیہ ملوث ہوتی ہے۔ عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی ایک لہر جاری ہوئی ہے۔سکیورٹی حکام نے کہا تھا کہ انھوں نے شمالی بغداد میں کئی علاقوں کو گھیرے میں لے کر ممکنہ بموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دولتِ اسلامیہ نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کر رکھا ہے اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور دولتِ اسلامیہ کے درمیان جنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :