نیب نے ڈی ایچ اے کراچی کو 400 ارب روپے زمین کی 600 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کر دیں

منگل 14 جولائی 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) نیب نے ڈی ایچ اے کراچی کو 600 ایکٹر زمین کی الاٹ منٹ کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔ سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ساحل سمندر ملیر پیر منیگرو زمین ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو الاٹ کی تھسی اس زمین کی کل مالیت 400 ارب روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس میگا سکینڈل کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیو کو خط بھی لکھا ہے اور عدالت نے بھی اس سکینڈل کا نوٹس لے رکھا ہے ۔

اس میگاسکینڈل میں ڈی ایچ اے کے 5 اعلی افسران پر براہ راست الزام عائد کیا گیا ہے ۔چیئرمین نیب اس سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری ڈی جی نیب کراچی کو سونپی ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس سکینڈل کی تحقیقات کو جلد حتمی شکل دے ۔ رپورٹ واپس بجھوائی جائے اس حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :