150 میگاکرپشن کے حوالے سے نئی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، نیب نے نئی رپورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر شکایت کے اندراج اور تصدیق کے خانے بھی شامل کر لئے ،15 جولائی کوتین رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا

منگل 14 جولائی 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) قومی احتسا ب بیورو نے 150 میگاکرپشن کے حوالے سے نئی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ نئی رپورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر شکایت کے اندراج اور تصدیق کے خانے بھی شامل کر لئے گئے ۔15 جولائی کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی تھی کہ 150 میگاکرپشن کے حو الے سے جو رپورٹ دی گئی ہے اس میں دو خانے شامل کئے جائیں ۔

جس میں شکایت کی تاریخ اور تصدیق کا خانہ بھی شامل ہو ۔ جس پر چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری کی ہدایت پر نیب حکام نے نئی رپورٹ تیار کی اور دو خانے بھی اس میں شامل کئے ہیں ۔ رپورٹ پیر کے روز جمع کرائی گئی ہے ۔رپورٹ میں کرپشن سکینڈلز کی شکایت کی تاریخ اور تصدیق کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :