پاکستان ریلویز کا عید کے موقع پر چلائی جانیوالی ٹرینوں میں کرایوں کی مد میں کمی میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ ،14,15,16 کو عید سپیشل لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کے کرایوں میں50% کمی کا اعلان کیا گیا‘خواجہ سعد رفیق

منگل 14 جولائی 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر عید کے موقع پر چلائی جانیوالی ٹرینوں میں کرایوں کی مد میں کمی میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔14,15,16جولائی کو چلائی جانیوالی عید سپیشل لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کے کرایوں میں50% کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا اس سے قبل تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں عید اور ٹرو کے روڈ30% کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسافروں کو کرایوں کی مد میں مزید سہولت پہنچاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو ٹرینیں لاہور سے کراچی14,15,16 کو جائینگی ان کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر بھرتی کے عمل کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے عمل کا شفاف بنانے کیلئے این ٹی ایس کے ذریعے انتخابات اور انٹرویوز لیے جارہے ہیں تا کہ میرٹ کے مطابق بھرتی کی جائے مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ جتنے امیدوار این ٹی ایس کا امتحان پاس کرلینگے ان کو بھرتی کرنا فرض بن جائیگا۔

یہ بھرتی ریلوے پالیسی کے مطابق ہوگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی عید سے قبل اپنی رپورٹ حکومت کو بھجوائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں پیش آنیوالی وجوہات جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی اور اس رپورٹ کی روشنی میں فیصلے ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :