لاہور، ساندہ کا رہائشی لیاقت نامی شخص انصاف کے حصول کیلئے اپنے ہی چھوٹے بھائی کیخلاف عدالت پہنچ گیا

منگل 14 جولائی 2015 09:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) ساندہ کا رہائشی لیاقت نامی شخص انصاف کے حصول کیلئے اپنے ہی چھوٹے بھائی کیخلاف عدالت پہنچ گیا۔ جس کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ ساندہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست دہندہ لیاقت کا مئوقف ہے کہ وہ ساری زندگی بیرون ملک محنت مزدوری کرتا رہاہے اور اپنی حق ہلال کی کمائی کے پیسے اپنے چھوٹے بھائی کو مکان کی خریداری کیلئے بھیجتا رہا لیکن چھوٹے بھائی نے جعلی سازی سے مکان اپنے نام کروا لیا ہے لہٰذا مجھے میرا مکان دلوا کر چھوٹے بھائی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :