رومانیہ کے وزیر اعظم پر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد

منگل 14 جولائی 2015 09:17

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء)رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹا کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں جاری تحقیقات کے دوران اب باقاعدہ فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے، جس کے بعد ان پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دباوٴ مزید بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسداد بدعنوانی کے ملکی محکمے ڈی این اے نے کہا ہے کہ پونٹا کے خلاف باقاعدہ فرد جرم گزشتہ روز عائد کی گئی رومانیہ کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وکٹر پونٹا کو اپنے خلاف فراڈ، ٹیکس چوری اور کالے دھن کو سفید کرنے سے متعلق جن الزامات کا سامنا ہے، ان کا تعلق 2012ء میں وزیر اعظم بننے سے پہلے کے اس دور سے ہے، جو 2007ء سے لے کر 2011ء تک پھیلا ہوا ہے۔

ڈی این اے کے اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی وزیر اعظم کے خلاف جاری چھان بین کے دوران اب ان کے متعدد ایسے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں، جو ان کے خلاف مقدمے میں فیصلہ سنائے جانے تک منجمد رہیں گے۔سرکاری دفتر استغاثہ کے مطابق موجودہ ملکی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی اور مبینہ رشوت ستانی کے مقدمے میں چھان بین کا آغاز گزشتہ مہینے جون میں کیا گیا تھا۔ اس محکمے کے داخلی ذرائع کے مطابق آج کی تفتیش کے دوران وکٹر پونٹا نے پراسیکیوٹرز کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :