آسٹریا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، ایمنسٹی

ہفتہ 15 اگست 2015 09:12

آسٹریا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آسٹریا میں مہاجرین کی صورتحال پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں ایمنسٹی کے سربراہ ہائنز پاٹزیلٹ کے مطابق ویانا کے قریب ملک کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں کو غیر انسانی حالات کا سامنا ہے۔ ان کے بقول چار ہزار میں سے تقریباً پندرہ سو کو کھلے آسمان تلے رات بسر کرنا پڑتی ہے۔ پاٹزیلٹ نے مزید کہا کہ حاجت خانوں کی حالت انتہائی خراب ہے جبکہ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ غسل خانے بھی نہیں ہیں۔ ان کے مطابق اس کیمپ میں بچوں کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔