جنوبی سوڈان : امن بات چیت روک دی گئی

ہفتہ 15 اگست 2015 09:12

ڈارفر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)جنوبی سوڈان نے باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات معطّل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوبا حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار لوئس لوبونگ کے مطابق باغی آپس کے اختلافات کی وجہ سے دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے امن بات چیت کے عمل کو فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام صدر سلوا کیر کی مرضی سے اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی سوڈان میں تقریباً بیس ماہ سے خانہ جنگی جاری ہے۔ امن مذاکرات کا سلسلہ ایک ایسے موقع پر منقطع ہوا ہے، جب عالمی برادری نے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔