لیبیا میں داعش کے گڑھ میں 100 افراد ہلاک، رپورٹ

ہفتہ 15 اگست 2015 09:20

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)لیبیا میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ اور مقامی قبائلیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں گزشتہ تین روز کے دوران کم از کم 106 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ لڑائی لیبیا کے شہر سرت میں ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت قبیلہ فرجان کے لوگوں کی ہے جس نے داعش کے ساتھ تعاون سے انکار کر دیا تھا۔ العربیہ کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے آج جمعہ کے روز سرت میں ایک عارضی ہسپتال کو بھی آگ لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :