”بجلی نہیں ، گیس نہیں اے پیارے وطن تجھے سلام “، نوجوان لڑکی نے اپنی قمیض پر انوکھا نعرہ لکھوا کر ایکسپریس وے پر اپنے پیچھے سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کی لائنیں لگوادیں

ہفتہ 15 اگست 2015 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) بجلی نہیں ، گیس نہیں ، اے پیارے وطن تجھے سلام ، نوجوان لڑکی نے اپنی قمیض پر انوکھا نعرہ لکھوا کر ایکسپریس وے پر اپنے پیچھے سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی لائنیں لگوادیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یوم آزادی کے دن دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک نوجوان لڑکی جو کہ اپنی گاڑی کے ” سن روف“ سے نکل کر آرہی تھی تو اس کی قمیض کے پیچھے بڑے جلی حروف میں لکھا تھا کہ بجلی نہیں ، گیس نہیں پھر بھی اے پیارے وطن تجھے لاکھوں سلام تجھ پر دل قربان تجھ پر جان بھی قربان ۔ نوجوان لڑکی کے اس انوکھے نعرے اور تحریر کو پڑھنے کیلئے سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کے پیچھے چلتے ہوئے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک کا سفر کیا ۔

متعلقہ عنوان :