برازیل : تین گھنٹوں میں سترہ افراد قتل

ہفتہ 15 اگست 2015 09:17

ساؤپولو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)برازیل میں سترہ افراد کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ساوٴ پاوٴلو کے مغربی علاقوں میں جمعرات کی شب تین گھنٹوں کے دوران سترہ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سروں کو ڈھانپنے والی ٹی شرٹس پہنے ہوئے تھے۔ فائرنگ کے یہ واقعات شہر کے پانچ مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے پوچھا کہ کیا کسی کا جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رہا ہے؟ اس سوال کا جواب ہاں میں دینے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ساوٴ پاوٴلو برازیل کا سب سے بڑا شہر ہے۔

متعلقہ عنوان :