وفاقی وزراء اور سیاسی رہنماء پر ممکنہ حملے کی خبروں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،وزارت داخلہ

ہفتہ 15 اگست 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) وزارت داخلہ نے الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور ایک سیاسی پارٹی کے رہنماء پر ممکنہ حملے کی خبروں کے بارے میں نشر کی گئی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں نہ تو اس قسم کی معلومات کسی حساس ادارے کی طرف سے جاری ہوئیں اور نہ ہی اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ ہے میڈیا کو ایسی بے بنیاد خبروں سے پہلے ان کی تصدیق کرلینی چاہیے کیونکہ ایسی خبریں دہشت گردی کی نمائش کے زمرے میں آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :