عراقی حکومت خفیہ حراستی مراکز بند کرے، اقوام متحدہ

ہفتہ 15 اگست 2015 09:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے عراقی حکومت سے ملک میں موجود خفیہ حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد تشدد کے لیے کام کرنے والے اس ادارے کے مطابق عراق میں ابھی بھی ایسی خفیہ جیلیں ہیں، جہاں دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بغیر کسی وارنٹ یا عدالتی کارروائی کے رکھا جاتا ہے۔ 18 غیر جانبدار ماہرین پر مشتمل اس پینل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے حراستی مراکز ملکی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے تعاون سے قائم کیے گئے۔ اس رپورٹ میں خفیہ حراستی مراکز تک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :