کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد کا پولیس وین پرحملہ ،ایس ایچ او سمیت 3اہلکارجاں بحق ،تین زخمی جبکہ پانچ اہلکارلاپتہ

ہفتہ 15 اگست 2015 09:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)بلوچستان کے علاقے صحبت پورمیں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس وین پرحملہ ایس ایچ او سمیت 3اہلکارجاں بحق تین زخمی جبکہ پانچ اہلکارلاپتہ ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پورمیں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس وین پرحملہ کیاجس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکارموقع پرجاں بحق تین زخمی ہوگئے اور5اہلکاروں کومسلح شدت پسندوں نے اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں اورزخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کے حوالے کردیں مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے۔