کراچی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کو امن میسر ہے ،رینجرز،یوم آزادی پر سخت سیکورٹی کے باعث عوام بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا،ترجمان

ہفتہ 15 اگست 2015 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کو امن میسر ہے اور یوم آزادی پر سخت سیکورٹی کے باعث عوام بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث شہری بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے باعث شہریوں کو امن میسر ہے، شہریوں نے یوم آزادی پر سجاوٹ کے لیے 5 ارب روپے کا سامان خریدا جس سے شہر قائد میں خریدوفروخت کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔