مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر سید فیصل شاہ سمیت 23سابق ناظمین اورکونسلرزکا تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان، پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکے ساتھ ہیں:چوہدری محمدسرور

ہفتہ 15 اگست 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر سید فیصل شاہ سمیت 23سابق ناظمین اورکونسلرزنے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا‘ تحر یک انصاف کا جشن آزادی کے موقعہ پر پر چم کشائی کے تقر یب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شہداء کوخراج تحسین جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکے ساتھ ہیں ‘کر پٹ حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پا لیسوں سے قائداعظم کی روح بھی تڑپ رہی ہوگی ‘ بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو پارٹی ٹکٹ لینے والے امیدوا ر ”دور بین “سے بھی نہیں ملیں گے ‘موجودہ حکو مت نے آئینی مدت پوری کر لی تو پھر ملک اور قوم کا اللہ ہی حافظ ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے(ن) لیگ کے فتح پور گجرات سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر سید فیصل شاہ ‘(ن) لیگ کے مر کزی رکن سیدمنیر حسین شاہ اور (ن) لیگ کے 23سابق ناظمین اور کونسلرزکی تحر یک انصاف میں شمولیت اور تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے پر چم کشائی کے موقعہ پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اسکے موقعہ پر مسزپر وین سرور ‘اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘تحر یک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘چےئر مین سیکرٹر یٹ کے ایگز یکٹیو ڈائر یکٹر فضیل آصف ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘لاہور کے ڈپٹی آرگنائزر مہر واجد عظیم میڈیا ٹاسک فورس کے سربراہ جمشیداقبال چیمہ‘تحر یک انصاف کی مر کزی رکن عائشہ چوہدری سمیت پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات دلا ئی جائے اور تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک کو ہرقسم کے اندھیروں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی لائیں گے ۔

(ن) لیگ کے راہنماؤں کی شمولیت کے موقعہ پر چوہدری سرور نے کہا کہ ہم پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور تحر یک انصاف میں نئے لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی او ر سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں زیرو ہو چکیں ہیں اور آنیوالاوقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور جب تک ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ نہیں ہو گا پاکستان اس وقت تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی مسائل حل کر نے کی بجائے اپنی حکو مت کی آئینی مدت پوری کر نے میں مصروف ہیں لیکن اگر اس کر پٹ اور نااہل حکو مت نے اپنی آئینی مدت پوری کر لی تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہو گا کیونکہ نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن قومی پر بھاری ہو چکا ہے اور قوم اب ان نااہل حکمرانوں کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے ۔