پیراگوائے ، ریپ کا شکار ایک 11 سالہ لڑکی نے استقاطِ حمل کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایک بچی کو جنم دیدیا

ہفتہ 15 اگست 2015 09:22

پیراگوائے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) پیراگوائے میں ریپ کا شکار ایک 11 سالہ لڑکی نے استقاطِ حمل کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایک بچی کو جنم دیا ہے۔اس لڑکی کے سوتیلے باپ پر مبینہ طور پر ریپ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس لڑکی نے آپریشن کے بعد ایک بچی کو جنم دیا ہے اور ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچی کی طبعیت ٹھیک ہے۔خیال رہے کہ پیراگوائے میں استقاطِ حمل کی اجازت صرف اس صورت میں دی جاتی ہے جب ماں کی زندگی کو خطرہ ہو۔

(جاری ہے)

پیراگوائے کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں لڑکی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اسے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی زندگی کے تحفظ کے لیے اس کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔حکام کے مطابق اس لڑکی کے ساتھ اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ دس برس کی تھی۔اس لڑکی کے 42 سالہ سوتیلے باپ جن پر میبنہ طور پر ریپ کرنے کا الزام ہے اور جو جیل میں اس مقدمے کے فیصلہ آنے کا انتظار کر رہے ہیں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔رینا صوفیا ہسپتال میں موجود ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت بچی کا وزن 3.35 کلو گرام تھا۔ڈاکٹر ماریو نے مقامی ریڈیو سٹیشن کارڈینل کو بتایا کہ آپریشن کے بعد لڑکی کی حالت سنھبل رہی ہے۔