راولپنڈی،شمس آبادمیں پٹرول پمپ پرآتشزدگی ، 4افرادجھلس کرجاں بحق،4گاڑیاں اور2موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں

ہفتہ 15 اگست 2015 09:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)شمس آبادمیں پٹرول پمپ پرآتشزدگی سے 4افرادجھلس کرجاں بحق،4گاڑیاں اور2موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ جمعہ کی شب راولپنڈی میں شمس آبادمیں قائم مری روڈپرپٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پمپ پرکھڑی گاڑیوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شدیدآتشزدگی کے باعث پمپ پرموجود4افرادجھلس کرموقع پرہی دم توڑگئے جبکہ 4گاڑیاں اور2موٹرسائیکلیں بھی جل کرراکھ بن گئیں ۔

(جاری ہے)

واقع کے وقت مری روڈپرشدیدٹریفک جام کے باعث فائربریگیڈاورامدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچ سکیں اورامدادی کاموں میں تاخیرکے باعث آگ پھیلی جاں بحق ہونے والوں میں پمپ پرکھڑی گاڑیوں میں سوارایک خاتون اورایک لڑکااوردولڑکیاں شامل ہیں،2بچے شدیدتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔واقع کے مطابق بچوں کے والداسلام آبادپولیس میں ملازم ہیں جنہوں نے ہولی فیملی میں جاکرڈیڈباڈیاں وصول کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔