امریکہ نے پیرس کے میوزیم سے 14 قبل چوری ہونے والی پِکاسو کی آئل پینٹنگ فرانس کو واپس کر دی

ہفتہ 15 اگست 2015 09:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)امریکی حکام نے پیرس کے میوزیم سے 14 قبل چوری ہونے والی پِکاسو کی آئل پینٹنگ فرانس کو واپس کر دی ہے۔یہ آئل پینٹنگ دسمبر سنہ 2014 میں بیلجیئم سے نیو جرسی کی ایک کھیپ سے برآمد ہوئی تھی۔لیبل کے مطابق یہ محض ایک دست کاری ہے جس کی مالیت 37 ڈالر ہے۔امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے اس پیٹنگ کو واشنگٹن میں قائم فرانس کے سفات خانے کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر سارہ سالڈانا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ دنیا اس پینٹنگ کو دوبارہ دیکھ سکے گی۔اس پینٹنگ کی آخری بار نمائش جرمنی کے شہر میونخ میں سنہ 1988 میں کی گئی تھی۔ جس کے بعد اسے پیرس کے سینٹر جارجز پومپیڈو میوزیم کو واپس کر دیا گیا تھا۔ میوزیم نے سنہ 2001 میں اس پینٹنگ کی چوری کی رپورٹ کی تھی۔میوزیم کے ماہرین نے رواں سال تصدیق کی تھی کہ یہ پینٹنگ پِکاسو کی ہے۔

متعلقہ عنوان :