کویت میں تین دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 15 اگست 2015 09:17

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)خلیجی ریاست کویت کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے اسلحہ مختلف مکانوں میں زمین کھود کر اس کے اندر چھپا رکھا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں تبایا گیا ہے کہ کویت پولیس نے العبدلی کے مقام پر چھاپہ مارکر ایک مکان کے اندر سے 56 'آرپی جی' راکٹ اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد کیا اور مالک مکان کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش جاری ہے۔

ایک دوسرے مشکوک مکان پر چھاپے کے دوران کویتی شہری کو حراست میں لیا گیا۔ مکان سے تین اقسام کا غیر قانونی آتشیں اسلحہ اور بارودی مواد ضبط کیا گیا جب کہ تیسرے مکان سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری کئی صندوق پکڑے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں زمین کھود کر چھپایا گیا گیا تھا۔گرفتار کیے گئے تینوں دہشت گرد مقامی ہیں اور انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ نہایت خطرناک نوعیت کا ہے۔ اس میں 19 کلوگرام مختلف اقسام کا بارود، 144 کلو گرام TNT نامی بارودی مواد، 65 ہتھیار، تین آر پی جی راکٹ، 204 دستی بم اور بڑی مقدار میں بجلی کی تاریں بھی ملی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :