اسلام آباد ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کراچی میں نادرا دفاتر سے متعلق عوامی شکایات اور بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس ،ڈی جی نادرا سندھ کو کراچی بھر میں قائم دفاتر کا فوری دورہ اور عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایات

ہفتہ 15 اگست 2015 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں بعض نادرا دفاتر سے متعلق عوامی شکایات اور بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈی جی نادرا سندھ کو کراچی بھر میں قائم دفاتر کا فوری دورہ کرنے اور عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نادران کو بھی اسلام آباد سے افسران پر مشتمل فوری طور پر روانہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں یہ ٹیم ایک ہفتے میں تمام دفاتر کا پرفارمنس آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

تاکہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جاسکے۔ وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نادرا جیسے اہم ترین قومی ادارے میں کرپٹ اور نااہل عناصر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں اس سلسلے میں ایف آئی اے سندھ کو بھی متحریک کرنے کا فیصلہ اور نادرا کراچی میں ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور ان کا قلعہ قمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔