فضائی آلودگی کے سبب چین میں روزانہ چار ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، اسٹڈی

ہفتہ 15 اگست 2015 09:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)امریکی محققین کے مطابق فضائی آلودگی کے سبب ہر روز چار ہزار چینی باشندے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ کوئلہ جلانے سے ہونے والی آلودگی ہے۔

(جاری ہے)

برکلے ارتھ نامی ایک انڈیپینڈنٹ ریسرچ گروپ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آلودہ ہوا کے سبب ہر سال 1.6 ملین افراد ہلاک ہوتے ہیں جو چین میں ہر سال ہونے والی کْل ہلاکتوں کا قریب 17 فیصد بنتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چینیوں کی 38 فیصد تعداد جس ہوا میں سانس لیتی ہے وہ امریکی معیارات کے مطابق غیر صحت مند ہے۔

متعلقہ عنوان :