بھارتی کھلاڑی اجنکیا راہانے نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، بطور فیلڈر آٹھ کیچ پکڑ کر کسی بھی فیلڈر کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ہفتہ 15 اگست 2015 08:47

گال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) بھارتی کھلاڑی اجنکیا راہانے نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

گال میں سری لنکا اور ہندوستانی کے درمیان کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اجنکیا راہانے نے بطور فیلڈر آٹھ کیچ پکڑ کر کسی بھی فیلڈر کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔راہانے نے پہلی اننگ میں تین اور دوسری میں پانچ پکڑے۔اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں کسی بھی فیلڈر کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ گریگ چیپل کے پاس تھا جنہوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سات کیچ پکڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :