سعودی فوج نے حوثیوں کے سرحد پار حملوں کا توڑ کر لیا

ہفتہ 15 اگست 2015 09:17

جازان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)سعودی عرب کی بری فوج نے ایک منفرد آپریشن کے ذریعے سرحدی علاقے نجران کے باسیوں کو یمنی حوثیوں کے آئے روز کے حملوں سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق سعودی بری فوج کی اس کارروائی کا ہدف جبل مخروق میں یمن کے باغی حوثیوں کے ٹھکانے تھے جہاں سے وہ نجران کے علاقے پر جارحیت کا ارتکاب کیا کرتے تھے۔دلیرانہ حملے میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا جنگجووں اور حوثیوں کے اہداف پر حملے میں باغیوں کے زیر استعمال اسلحہ کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :