بنوں،چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں8 ہلاک ہوگئے

ہفتہ 15 اگست 2015 09:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)بنوں میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردہلاک جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کی اور کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد دہشت گرد اپنی ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :