بچوں کے ساتھ زیادتی میں مبینہ طور پر ملوث ویٹیکن کے سفارت کار کا انتقال

ہفتہ 29 اگست 2015 09:33

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ایک سابق سفارت کار جوزیف ویزولوفسکی ویٹیکن میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ویٹیکن کے مطابق ویزولوفسکی کی موت طبعی ہے۔

(جاری ہے)

ان پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی 67 سالہ ویزولوفسکی پر جنسی مواد رکھنے کا بھی الزام تھا۔ ان کے خلاف ان مقدمات کی کارروائی رواں برس موسم گرما میں شروع ہونی تھی تاہم جسے ایک پادری کی علالت کے باعث ملتوی کرنا پڑ گیا تھا۔ وہ کیریبیئن جزائر پر ویٹیکن کے خصوصی ایلچی بھی رہ چکے تھے۔