سیاسی جماعتوں کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،مسلم لیگ (ن) سمیت 40 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں

ہفتہ 29 اگست 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اثاثوں سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کی آج ہفتہ کو آخری تاریخ ہے اب تک 307 سیاسی جماعتوں میں سے مسلم لیگ (ن) سمیت 40 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 307 رجسٹر سیاسی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ، پختونخواہ عوامی پارٹی سمیت چالیس جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف دیگر بڑی پارٹیوں نے اب تک اثاثوں سے متعلق تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں آج ہفتہ کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری دن ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثو ں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے کیونکہ بڑی جماعتوں سمیت دیگر پارٹیوں نے تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں سالانہ بنیاد رپ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کے حوالے سے قانون کے تحت تفصیلات جمع کراتا ہے اور ان تفصیلات کو کمیشن کے ویب سائٹ پر ڈال دیا جاتا ہے کوئی بھی شہری ان تفصیلات کو پڑھ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :