بیروت کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے والے شام کے مہاجر شخص کے لیے انٹرنیٹ پر کراوٴڈ فنڈنگ ، صرف 30 منٹ میں 5 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوگئی

ہفتہ 29 اگست 2015 09:31

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) بیروت کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے والے شام کے مہاجر شخص کے لیے انٹرنیٹ پر کراوٴڈ فنڈنگ کے بعد صرف 30 منٹ میں 5 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔ناروے میں انسانی خدمت کے لیے کام کرنے والے گیسور سائمنرسن نے انٹرنیٹ پر بیروت میں شام سے ہجرت کرکے آنے والے عبدل نامی شخص کی کی تصاویر دیکھیں جن میں وہ اپنی بیٹی کو کندھے پر سلائے لوگوں کو پین فروخت کرتا نظر آرہا ہے اس سے متاثر ہوکر گیسور نے انٹرنیٹ پر موجود کراوٴڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ انڈی گو گو پر”پین خریدو“ کے نام سے ایک اکاوٴنٹ تیار کیا اور لوگوں سے مدد کی درخواست کی۔

اس تصویر کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے شیئر کیا اور گیسور نے وعدہ کیا کہ وہ اس شخص کو تلاش کرکے رقم اس کے حوالے کریں گے اور نصف گھنٹے بعد ہی انہیں اس شخص کے اپنے گھر کے قریب ہی رہنے کی خبر ملی۔

(جاری ہے)

گیسور کی کوشش سے اگلے 24 گھنٹے میں عبدل کی شناخت ہوگئی جس کے 2 بچے ہیں اوراس کی بیٹی ریم کی عمر 4 برس ہے۔ عبدل کے لیے کراوٴڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ پر 5 ہزار ڈالر کا ہدف رکھا گیا تھا جو آدھے گھنٹے میں حاصل ہوگیا اور 24 گھنٹے تک یہ رقم بڑھتے بڑھتے 40 ہزار ڈالر تک جاپہنچی جسے ایک ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عبدل نامی شخص کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ ایک فلسطینی مہاجر ہے جو دمشق میں یرموک کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :