شام، القاعدہ جنگجووٴں کی شامی ائیربیس کی جانب پیش قدمی،ابو ظہور ائیرپورٹ کے نزدیک پے درپے خودکش بم حملے،اڈے کے داخلی دروازے اور فوج کے مختلف ٹھکانوں پر جنگجوؤں کا قبضہ ،فوج نے النصری محاذ کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے،سرکاری ٹی وی کا دعوی

ہفتہ 29 اگست 2015 09:31

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)شام میں القاعدہ سے وابستہ النصری محاذ اور دوسرے باغی گروپوں نے شمال مغربی صوبے ادلب میں واقع فوج کے زیر قبضہ ہوائی اڈے کی جانب پیش قدمی ہے۔صوبے کے باقی قریباً تمام علاقوں پر النصری محاذ کی قیادت میں باغی جنگجو گروپوں پر مشتمل جیش الفتح نے قبضہ کر لیا ہے اور صرف یہی ایک ہوائی اڈا اس وقت صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے کنٹرول میں رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم شامی انسانی حقوق سے متعلق گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ النصری محاذ اور دوسرے اسلامی گروپوں نے ابو ظہور ائیرپورٹ کے نزدیک پے درپے متعدد خودکش بم حملے کیے ہیں اور انھوں نے ہوائی اڈے کے داخلی دروازے اور فوج کے مختلف ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔دوسری جانب شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے النصری محاذ کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے اور ان کے ہتھیاروں اور آلات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :