این اے 122میں ضمنی انتخابات 11اکتوبرکوہوں گے

ہفتہ 29 اگست 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں ضمنی انتخابات 11اکتوبرکوہوں گے ۔میڈیارپوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کاکہناہے کہ حلقہ این اے 122میں سابق سپیکرایازصادق کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات11اکتوبرکوہوں گے ،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد این اے 122پر خالی ہونے والی نشست پر انتخابات کرانے سے متعلق سمری چیف الیکشن کمشنرکومنظوری کیلئے بھجوادی گئی ۔

(جاری ہے)

این اے 122پرضمنی انتخابات کا پیرکے روزشیڈول جاری ہونے کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :