کراچی، رشید گوڈیل حملے کیس میں پولیس کی اہم کامیابی ، ،حملے کا اہم منصوبہ ساز گرفتار

ہفتہ 29 اگست 2015 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل حملے کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ،حملے کے اہم منصوبہ ساز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے حملے کا منصوبہ ساز کلفٹن سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث اہم ملزم وسیم گرفتار کو گرفتار کیا گیا ہے۔کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انوسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم کے گھر میں ہی رشید گوڈیل حملے کی پلاننگ ہوئی۔حملے میں 6 ملزم ملوث ہیں، 4 ملزم کار میں اور دو موٹر سائیکل پرسوار تھے جبکہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :