شام میں امریکی ڈرون حملہ ،برطانوی شدت پسند ہلاک

ہفتہ 29 اگست 2015 09:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک برطانوی شدت پسند شام میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسند کو ’اہم سائبر جہادی‘ کہا گیا ہے۔20 سالہ برطانوی شہری جنید حسین کمپیوٹر ہیکر تھے اور وہ سنہ 2013 میں برمنگھم سے شام چلے گئے تھے۔ وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے منسلک ’اہم ہدف‘ تھیامریکہ نے ان کی ہلاکت کو دولت اسلامیہ کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین ماییکل میک کول کا کہنا ہے کہ ان کے ہلاکت نے ’ایک واضح پیغام‘ دیا ہے۔’ہمیں مستقبل میں سازشی منصوبہ بندی کو روکنے کے لیے ہوشیاری اور انٹیلی جنس قائم رکھنے کی ضرورت ہے، اور بالآخر ہم اس دہشت گرد گروہ کو ختم کر سکیں گے۔‘اس سے قبل برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم شام میں اتحادی فضائی حملے میں داعش سے منسلک برطانوی شہری کی ہلاکت کے اطلاعات کے بارے میں آگاہ ہیں۔‘خیال رہے کہ جنید حیسن ایک ماہر کمپیوٹر ہیکر تھے، اور سنہ 2012 میں سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ذاتی روابط افشا کرنے اور انسداد دہشت گردی ہاٹ لائن پر غلط اطلاعات دینے پر چھ ماہ جیل میں گزار چکے تھے

متعلقہ عنوان :