بنوں،مخصوص نشست پر کامیاب پی ٹی آئی ضلع کونسلر معروف النساء کو قتل کر نیکا دھمکی آمیز خط موصول ، ایک ہزار روپے کا نوٹ کفن کیلئے خط کے ساتھ باندھا گیا ہے آج حلف لینے سے منع کرنے کی تاکید خط کا متن

ہفتہ 29 اگست 2015 09:11

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)مخصوص نشست پر کامیاب ہونیوالی پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسلر معروف النساء کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز خط موصول ،ایک ہزار روپے کا نوٹ کفن کیلئے خط کے ساتھ باندھا گیا ہے آج خلف لینے سے منع کرنے کی تاکید خط کا متن ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے علاقہ یونین کونسل غوریوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون معروف النساء کو بذریعہ ڈاک ایک خط موصول ہوئی ہے جسپر افسر علی پختون گروپ تحریک طالبان پاکستان لکھا گیا ہے خط کا پشتو زبان میں لکھا گیا ہے خط کا متن ہے تحریک کی طرف آپ کے نام سے معروف النساء ولد رفیق خان خلف برداری کے روز 29اگست کو کفن خریدنے کی اطلاع دی جاتی ہے کفن کیلئے ہم اپنی طرف سے ایک ہزار روپے بھیج دیئے ہیں خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ آپ کی جنازہ ادا کرنے والوں کا بھی یہی خشر ہوگا کیونکہ خواتین کو سیا سی میدان میں آنا شریعت کے منافی ہے خط کے اُوپر کے حصہ پر البانی تحریک بیت اللہ محسود امیر تحریک امیر التحریک ملا فضل اللہ اور ملا عمر مرحوم لکھاگیا ہے ۔