راولپنڈی بلاول بھٹو کا لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کااعلان

ہفتہ 29 اگست 2015 09:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم چلانے کااعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی مہم لیاقت باغ سے چلانے کافیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کے علاقے لیاقت باغ سے بلدیاتی انتخابی مہم کاآغازکافیصلہ کیاہے یہ فیصلہ انہوں نے اس لئے کیاکہ ان کی والدہ بے نظیربھٹونے 2008ء میں انتخابی مہم کے دوران لیاقت باغ میں دہشتگردی کے ہاتھوں شہیدکی گئیں تھیں