باراک اوبامہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے چار ستمبر کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے، اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی فرمانروا کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکا ہو گا

ہفتہ 29 اگست 2015 09:34

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء ) امریکی صدر براک اوباما سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے چار ستمبر کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے ۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے 'ائر فورس ون' پر صحافیوں سے کو بتایا کہ صدر براک اوباما اور سعودی فرمانروا مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں زیر بحث آئے گی۔ نیز خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایرانی کوششوں کو غیر موٴثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ سلمان کا یہ پہلا دورہ امریکا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :