نیب پنجاب نے لاکھوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر احمد علی گورائیہ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب نے لاکھوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر احمد علی گورائیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کو گزشتہ روز گنگا رام ہسپتال کے باہرسے گرفتار کیا گیا تھا۔ احمدعلی گورائیہ پر الزام ہے ا سنے دوران ملازمت اپنی ظاہری آمدن سے بڑھ کر لاکھوں روپے مالیت کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے بنائے تھے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :