سٹیٹ بنک پر پانچ ہزار کے نوٹ بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

ہفتہ 29 اگست 2015 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ بعض حلقے مرکزی بنک سے پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عموماً دنیابھر میں سکوں کو نوٹوں پر ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ سکے نوٹ سے زیادہ پائیداری رکھتے ہیں اور ان کی جعلسازی سے تیاری نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ یہ تحقیق کی جائے آیا پانچ ہزار مالیت کے نوٹ بند کر دینے چاہئیں یا جاری رکھنے چاہئیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر شیخ رشید احمد نے اس موقع پر مسئلہ اٹھایا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگ پانچ ہزار مالیت کے نوٹ لیکر بھاری رقوم آسانی سے منتقل کر دیتے ہیں اور پکڑے نہیں جاتے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نوٹوں کی پرنٹنگ کے بجائے سکوں کے فروغ پر کام کیا جائے۔