ایبٹ آباد، الائیڈبنک فنڈٹرانسفرکیس کی مزید تفصیلات منظرعام پرآگئیں،غیرملکی انگریز اورافغان نے آئی پیڈکے ذریعے اے ٹی ایم مشین کو ہیک کیا،درجنوں افراد کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے مغربی ممالک کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دئیے گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 09:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) الائیڈبنک فنڈٹرانسفرکیس کی مزید تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔ غیرملکی انگریز اورافغانی نے آئی پیڈکے ذریعے الائیڈبنک کی اے ٹی ایم مشین کو ہیک کیا۔ لندن میں بیٹھے شخص نے درجنوں افراد کے اکاؤنٹس ہیک کرکے پیسے مغربی ممالک کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔ الائیڈبنک کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ 23اگست کو الائیڈبنک کی انتظامیہ کے پاس ایک کھاتہ دار نے شکایت درج کروائی کہ اس کے اکاؤنٹ سے49000 روپے کی رقم ٹرانسفر کرلی گئی ہے۔

مذکورہ شکایت کے بعد بنک کے افسران نے خفیہ تحقیقات کیں۔ اسی دوران مزید سات کھاتہ داروں نے اپنے اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی کی شکایات بنک کے پاس جمع کروائیں۔تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ تمام کھاتہ داروں نے الائیڈبنک شیروانوالہ برانچ ہری پور میں اپنے اے ٹی ایم استعمال کئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بنک حکام نے 15جولائی تا24اگست تک کی اے ٹی ایم مشین کی ویڈیوریکارڈنگ منگوا کر اس کی چھان بین کی تو معلوم ہواکہ02اگست کی صبح 6:15منٹ پر ایک انگریز اور ایک افغانی اے ٹی ایم میں داخل ہوئے۔

انگریز نے منہ پر ڈاکٹروں والا ماسک لگارکھا تھا۔ جبکہ افغانی بغیرکسی نقاب کے تھا۔انگریز نے آئی پیڈ فون کے ذریعے ایک چپ اے ٹی ایم مشین کے ساتھ جوڑ کر اس میں استعمال ہونیوالے تمام اے ٹی ایم کارڈوں کا ڈیٹا برطانیہ میں بذریعہ تھری جی انٹرنیٹ منتقل کیا۔ جہاں برطانیہ میں بیٹھے ہوئے شخص نے لوگوں کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے مغربی ممالک کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کئے۔ الائیڈ بنک کے افسران کی جانب سے ملزمان کیخلاف تاحال ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔ جن لوگوں کے کلیم بنک کو موصول ہوئے ہیں۔ ان کو چھان بین کے بعد ادائیگی کا فیصلہ کیاگیاہے۔ط

متعلقہ عنوان :