شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش، روسی اعتراض ختم

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:08

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)روس نے اپنے اتحادی ملک شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے حملے کی تفتیش پر سے اپنا اعتراض واپس لے لیا ہے۔ اِس پیش رفت کی تصدیق اقوام متحدہ میں متعین سفارتکاروں نے کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر سات اگست کو پیش کردہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ روس، اِس تفتیش کے دوران اپنے اتحادی صدر بشار الاسد حکومت کے اختیار کا احترام چاہتا تھا۔ بدھ کو عالمی ادارے کے سربراہ بان کی مون نے روسی سفیر وتالی چْرکین کو ایک خط تحریر کر کے مطلع کیا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ماہرین اسد حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے اپنی تفتیش مکمل کریں گے۔