امریکہ دہشتگردوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوگا،جان کیری ،دہشتگرد ہمارے عزم کوکمزورکرسکتے ہیں نہ ہی ہمیں مقصدسے ہٹاسکتے ہیں،نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر بیان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکہ دہشتگردوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوگا،دہشتگردبے شمارمشکلات پیداکرسکتے ہیں لیکن وہ ہمارے عزم کوکمزورکرسکتے ہیں نہ ہی ہمیں ہمارے مقصدسے ہٹاسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکہ پرنائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پرایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ اندرون وبیرون ملک امریکیوں کواس سانحہ نے یکجہاکیاہے اوراس سے ہم مزیدچوکس ہوئے ہیں اورناصرف گیارہ ستمبربلکہ سال کے ہردن میں ہماراعزم پختہ ہواہے ،جان کیری نے کہاہے کہ آج کے دن ہم 2001ء میں قتل ہونے والے مردوخواتین اوربچوں کی یادمناتے ہیں اورہم تین سال قبل لیبیامیں قتل ہونے والے اپنے سفیراوردیگردوافرادکوکبھی نہیں بھولیں گے،ان میں سے ہرایک بہادراوراپنے پیشے سے لگاوٴرکھنے والااوراپنے ملک کیلئے انتہائی عزم کے ساتھ خدمات سرانجام دینے والاتھااورہرایک کی یہ خواہش بیرون ممالک لوگ آزادی ،وقاراورامن کے ساتھ رہیں سے کم نہیں تھی،ان کی مثال ہمارے سامنے ہے اوربرسی کے اس افسوسناک موقع پرہماری دعائیں اوریادیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،یہ دن ہمیں یاددلاتاہے کہ ہم اپنے گھرکام کے مقامات کمرہ جماعت اورکمیونٹی میں اپنی ذمہ داروں کوپوراکرنے کاعمل جاری رکھیں ،امریکی سفارتکاری کے ساتھ آگے بڑھنے کااس سے بہترین وقت اورکوئی نہیں ہے ،یہ دن ہمیں یاددلاتاہے کہ ہم سب امن خوشحالی ،انسانی حقوق اورسیکورٹی کے لئے کام کریں

متعلقہ عنوان :