گجرات، چارسالہ بچے کو زیادتی کے بعدقتل کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرارہونے کی کوشش میں ٹریکٹرٹرالی تلے کچل کرہلاک

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:02

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) تھانہ ککرالی کے گاؤں بنگیال میں چارسالہ بچے کو زیادتی کے بعدقتل کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرارہونے کی کوشش میں ٹریکٹرٹرالی تلے کچل کرہلاک ہوگیا،بتایاجاتاہے کہ چارسالہ بچے مصطفی سے زیادتی کے بعداسے قتل کرنے والے مرکزی ملزم امیرمعاویہ کو پولیس جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب نشاندہی کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزم نے پولیس حراست سے فرارہونے کی نیت سے پولیس وین سے چھلانگ لگادی ،جس کے باعث وہ پیچھے سے آنے والی ٹرالی کے نیچے کچل کرہلاک ہوگیا،پولیس نے ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیورکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :