قطر نے عراق سے سفارتی تعلقات بحال کر دیئے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:03

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)خلیجی ریاست قطر نے عراق کے ساتھ پچیس برس بعد سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں۔ تعلقات کی بحالی کا فرمان قطری امیر کی جانب سے جاری کیا گیا اور اِس میں نئے سفیر کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ نے رواں برس مئی میں بغداد میں قطری سفارت خانے کے کھْلنے کا اشارہ دیا تھا۔ سعودی عرب نے بھی عراق کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دے رکھا ہے۔ ریاض حکومت نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کو دورے کی دعوت بھی دی ہے۔سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے قطر اور سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں نے اِس کی تردید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :