یمن ‘ سعودی فضائی حملے میں چھ بھارتی شہری ہلاک

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) یمن میں چھ بھارتی شہری پانی کشتی میں سعودی فضائی حملے کا نشانہ بننے سے ہلاک ہوگئے۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہوین والے بیان میں کاہ گیا ہے کہ قوم کو افسوسناک اطلاع فراہم کی جارہی ہے کہ چھ لاپتہ شہریوں کی لاشیں دوکشتیوں سے ملی ہیں جو فوجی ہسپتال لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خارجہ و بکاس سواروپ نے بتایا کہ یہ چھ افراد ان سات شہریوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں ابتداء میں کہا گیا تھاکہ وہ مجموعی طور پر 21 افراد کو لے جانے والی دو کشتیوں میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں بھارتی سفارتخانے کے حکام اور مقامی عہدیداروں سے حملے کی تفصیلات جاننے کیلئے مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :