محمد عامر کا ایکشن وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے ، فاسٹ باؤلنگ مکینکس ،عامر کا ایکشن شاندار اور مضبوط ہے ،مستقل مزاجی ان کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے ، آئن پونٹ،عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ گیند کراتے ہوئے کلائی کی شاندار پوزیشن بہت اچھی ہوتی ہے، تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں کہ وہ وسیم جیسے شاندار باوٴلر بن سکیں، انٹرویو

ہفتہ 12 ستمبر 2015 08:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)سابق انگلش کرکٹر اور فاسٹ باوٴلنگ مکینکس کے ماہر آئن پونٹ نے محمد عامر کو دنیا کے بہترین فاسٹ باوٴلرز میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہیے کہ ان کا ایکشن عظیم پاکستانی فاسٹ باوٴلر وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر کا ایکشن بہت شاندار اور مضبوط ہے جو گیند ریلیز کرتے ہوئے مستقل مزاجی میں ان کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب ایسے باوٴلرز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ایسا کر سکتے ہوں کیونکہ اس سے انجریز کا خطرہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ صحیح اور تیز باوٴلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، عامر کی اسپیڈ 87 میل فی گھنٹہ ہے جو بلے بازوں کیلئے مسائل پیدا کرنے کیلئے کافی ہے اور وہ اس رفتار میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ گیند کراتے ہوئے کلائی کی شاندار پوزیشن بہت اچھی ہوتی ہے۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ عامر ابھی صرف 23 سال کے ہیں اور ابھی ان کے کیریئر کے بہترین سال ان کے سامنے ہیں لیکن حقیقتاً ان کی کلائی کی پوزیشن انہیں ایک شاندار باوٴلرز بناتی ہے جس کی بدولت وہ تیز رفتاری کے ساتھ گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر کا واضح طور پر وسیم اکرم سے موازنہ کیا جائے گا اور آگے چل کر کسی موقع پر یہ ناگزیر ہو گا کہ وسیم عامر کی رہنمائی کریں۔پونٹ کا ماننا ہے کہ عامر میں تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں کہ وہ وسیم جیسے شاندار باوٴلر بن سکیں کیونکہ ان کا باوٴلنگ ایکشن وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے، بحیثیت فاسٹ سوئنگ باوٴلر کے نا کی تکنیک کافی بہتر ہے، عامر کو یہ اگر کوئی چیز روک سکتی ہے تو وہ خود ہیں۔

متعلقہ عنوان :